اس حملے میں المواصی کے علاقے میں پناہ گزینوں کے کم از کم 20 خیموں کو صہیونیوں نے نشانہ بنایا۔
غزہ کی امدادی ایجنسی نے بتایا ہے کہ شہید اور زخمی ہونے والوں میں 65 فلسطینی پناہ گزین ہیں۔
غزہ ریلیف اینڈ ریسکیو کے ترجمان "محمود بصل" نے زور دے کر کہا ہے کہ "المواصی قتل عام میں کئی خاندان مکمل طور پر ریت کے نیچے دفن ہو گئے۔"
خان یونس کے المواصی علاقے سے 14 شہداء کی لاشیں اسپتالوں میں منتقل کر دی گئ ہيں اورمزید لاشیں نکالنے کا کام تاحال جاری ہے اور حملوں کی شدت کے پیش نظر شہداء اور زخمیوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔
فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان حملوں سے خان یونس کے علاقے المواصی میں 9 میٹر کے گڑھے بن گئے ہیں۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ نے المواصی میں پناہ گزینوں کے خیموں پر صیہونی حکومت کے میزائل حملوں کے نتیجے میں بنے گڑھوں کی تصویریں شائع کی ہیں۔
آپ کا تبصرہ